نامور فنکاروں کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، 9 مئی واقعات کی مذمت
06-13-2023
(لاہور نیوز) نامور فنکاروں کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور نو مئی کے پُر تشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
فنکاروں نے منفرد انداز میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، فنکاروں نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 9 مئی کوملک دشمن عناصر نے وحشیانہ انداز اورسوچے سمجھے منصوبہ کے تحت عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، یہ مناظر انتہائی دلخراش ہیں، شرپسندوں نے ناصرف سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا بلکہ جناح کے گھر کو بھی جلا کر راکھ کردیا۔ شرکا نے مزید کہا ذاتی پسند اور ناپسند سے نکل کر ملکی و قومی مفاد کی خاطر اجتماعیت کیطرف آئیں، اس ملک کے امن وامان کو برباد کرنے والوں کو بغیر کسی تاخیر کے قرار واقع سزا دی جائے۔