پنجاب میں انتخابات کب ہوں گے، الیکشن کمیشن بتائے گا: محسن نقوی
06-12-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کب ہوں گے اس بارے الیکشن کمیشن ہی بتائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کمشنر لاہور کے ساتھ اچانک سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کرنے پہنچ گئے، اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سمن آباد انڈر پاس منصوبہ جلد مکمل ہو گا، انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کرائم پہلے سے بڑھا ہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔