چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ،ماریشیز نے پہلےمیچ میں پاکستان کو ہرا دیا

06-12-2023

(ویب ڈیسک) چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ماریشیز کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق ماریشیز کیخلاف پہلے  میچ میں پاکستان کی جانب سے گول کی ہر کوشش ناکام ہوئی،میزبان ملک ماریشیز نے پاکستان کو تین  صفر سے شکست دے دی۔ماریشیز کا پہلا گول ویلینو جرمی رابرٹ نے 53 ویں منٹ میں کیا جبکہ ایشلے نزیرا نے 63 ویں منٹ میں ماریشیز کادوسرا گول سکور کیا، تاہم پاکستان کے موسیٰ خان کے اون گول نے سکور ماریشیز کے حق میں تین  صفر کیا۔