صندل خٹک کی گرفتار ی کے بعد حریم شاہ کا کیا ردعمل تھا ؟جانئے

06-12-2023

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کی گرفتاری کے بعد حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کےمطابق  سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی، جس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔سماعت کے دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔ تاہم  سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔بعدازاں کمرہ عدالت کے باہر جب اس حوالے سے حریم شاہ سے پوچھا گیا تو وہ بات کرتے ہوئے خوشی سے رو پڑیں۔حریم شاہ نے کہا کہ فی الحال ان کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اس موضوع پر بات کی جائے۔