پاکستان ہاکی کے موجودہ حالات دیکھ کر بہت رونا آتا ہے،کھلاڑی نعیم خان

06-12-2023

(ویب ڈیسک)ہاکی کے پلیئر نعیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کے موجودہ حالات دیکھ کر بہت رونا آتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں نعیم خان کا کہناتھا کہ بیرون ملک کام کا اچھا معاوضہ ملتاہے،تاہم ملکی ہاکی کو ٹھیک کرنے کے لیے بغیر کسی پیسے کے بھی ذمہ داریاں نبھانےکو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن غیر ملکی کوچز کو ہزاروں ڈالرز پر بلاتی ہے مگر اپنے کوچز کی قدر نہیں کرتی، ہم سے گورےفائدہ اٹھارہےہیں۔   نعیم خان نے مزید کہا کہ اگر  پاکستان ہاکی کو درست سمت میں گامزن کرناہے تو بھرپور پلاننگ کے ساتھ چھوٹے بچوں پر توجہ دینی ہوگی۔پاکستان ہاکی ختم نہیں ہوئی، اب بھی ہاکی ورلڈ میں پاکستانی لڑکوں جیسی سکل کسی کے پاس نہیں ہے۔