دلکش مقامات کی سیر کا صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟جانئے
06-12-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے دلکش مقامات کی سیر سے صحت پر ہونیوالے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ سیاحت کا ایک اہم مقصد ذہنی تناؤ سے فرار حاصل کرنا ہوتا ہے۔بہت زیادہ تناؤ آپ کی دماغی صحت کے لیے اچھا نہیں ہے اور ہر تھوڑے عرصے میں کچھ دنوں کا وقفہ لینا آپ کو ذہنی صحت کے مزید مسائل جیسے ڈپریشن سے بچا سکتا ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ سیاحت میں چہل قدمی کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے، مزید برآں آپ جتنی چہل قدمی کریں گے، پ کی قلبی صحت اتنی ہی اچھی ہوگی، خاص طور پر اگر آپ کا عام دنوں میں معمول دفتر کے ڈیسک پر بیٹھے رہنا ہوتا ہے جبکہ جسم کا مضبوط مدافعتی نظام مقامات پر منحصر ہے جہاں آپ گئے ہیں۔ دور دراز علاقوں کا سفر آپ کو نئی آب و ہوا سے روشناس کراتا ہے۔ انسانی جسم ایک جلد سیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جب آپ اپنے گھر واپس آئیں گے تو آپ کے جسم میں ایسی کئی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا ہوچکی ہوگی جو آپ کے کم سفر کرنے والے دوستوں میں نہیں ہوگی۔