پیپلز پارٹی 1977 کی تاریخ دہراتے ہوئے لوگوں کو اغوا کر رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان
06-12-2023
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ لوگوں کو لاپتا کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو ان معاملات کا نوٹس لینا چاہیے۔
دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ زور زبردستی سے لوگوں سے اعلان کروا رہے ہیں، پیپلز پارٹی 1977 کی تاریخ دہرا رہی ہے، یہ جمہوریت پر عمل کرنے کے بجائے لوگوں کو اغوا کر رہے ہیں، جو ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا اپنی سیٹ سے جائے گا، پیپلز پارٹی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چالیس ممبران کے حوالے سے غلط بیانی کر رہی ہے، جو کچھ ہو رہا ہے الیکشن کمیشن کو الیکشن روک کر پہلے لاپتا لوگوں کو بازیاب کرانا چاہیے، ہم تماشا نہیں دیکھیں گے پورے پاکستان میں ان کو بے نقاب کریں گے، یہ قبضہ کر کے اپنا میئر لانا چاہتے ہیں۔