سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار

06-12-2023

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود 21 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ اعلان میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اضافے کے بعد پالیسی ریٹ 21 فیصد پر ہے جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے، اس سے قبل 2 مارچ کو 300 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا۔گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پالیسی ریٹ 14.75 فیصد رہا تھا، رواں مالی سال کے دوران اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔