فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

06-12-2023

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے ساتھ 1963 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1750 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں1500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔