ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز

06-12-2023

(لاہور نیوز ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) کے مطابق نیشنل سٹیڈیم میں منعقدہ کیمپ میں شرکت کے لئے 45 کھلاڑیوں کو دعوت دی گئی ہے۔اولمپین محمد ثقلین ، اولمپین  ریحان بٹ ، دلاور حسین ، عبدالحسیم خان اور عبدالغفور کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔ عبداللہ اشتیاق ، اکمل حسین ، علی رضا ، ایم فیضان ، وقار ، عبداللہ شیخ ، بلال خان ، ارباز احمد ، محمد سفیان ، محمد عبداللہ ، عقیل احمد ، بلال اسلم ، سعد شفیق ، جنید منظور ، احتشام اسلم ، مرتضیٰ یعقوب ، ایم باقر اور ارباز ایاز کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ ندیم خان ، ایم زین ، محمد عماد ، رانا عبدالوحید ، عمر بھٹہ ، افراز ، عبدالحنان شاہد ، رومان ، شاہزیب ، اسامہ بشیر ، ایم عمران، ارشد لیاقت ،عبدالوہاب ، عبدالرحمان ، ذکریا حیات ، علی مرتضیٰ ، بشارت علی ، عبدالقیوم ، بلال اکرم ، محمد عدنان ، سہیل ریاض ، وقار علی ، شعیب خان ، عبدالواجد ، تیمور جاوید ، شہباز حیدر اور محمد ارسلان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 3 سے 12 اگست تک بھارت میں ہوگا۔