استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان، عبدالعلیم صدر مقرر

06-12-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا، عبدالعلیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے صدر مقرر ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے عہدیداروں کا اعلان کیا، جس کے مطابق عامر کیانی پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چودھری مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور پارٹی ترجمان ہوں گے۔ اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے کہا کہ عون چودھری بطور پیٹرن انچیف میرے بھی ترجمان ہوں گے، پارٹی کے مزید عہدیداروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔