گرمی کی شدت میں اضافے سے بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی

06-12-2023

(لاہور نیوز) گرمی کی شدت میں اضافے سے بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

لیسکو کی بجلی کی طلب 4500 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3900 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو کو 600 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ شارٹ فال زیادہ ہونے کے باعث شہر میں 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا۔ شیڈول کے برعکس شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دیہی اور سرحدی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 گھنٹے سے زائد ہو گیا۔ تکنیکی خرابیوں کے باعث بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید پریشان ہیں۔