سٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں تبدیلی کا امکان

06-12-2023

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان آج اپنی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا جس کے تحت شرح سود میں تبدیلی کا امکان ہے۔

دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہو گا جس میں مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ اعلان میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا۔ اضافے کے بعد پالیسی ریٹ 21 فیصد پر ہے جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے، اس سے قبل 2 مارچ کو 300 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پالیسی ریٹ 14.75 فیصد رہا تھا، رواں مالی سال کے دوران اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں امریکی ڈالر  کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت گر رہی ہے اور اس وقت ایک ڈالر کی قیمت 286 روپے سے زائد ہے جو کہ اس کی تاریخی بلند ترین سطح ہے، اس سے ملک میں درآمد برآمد کا توازن بھی متاثر ہوا ہے کیونکہ امپورٹ کی جانی والی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں۔