انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

06-12-2023

(لاہور نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 32 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 93 پیسے پر بندا ہوا تھا۔