مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظور
06-12-2023
(لاہور نیوز) بینکنگ کورٹ لاہور نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظور کر لی۔
بینکنگ کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی، زارا الہٰی سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 16 جون تک منظور کی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔