حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کر دی: گورنر پنجاب

06-12-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کوعوامی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں،حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کر دی ہے۔

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے سابق اراکین اسمبلی میاں مرغوب، زاہد اکرم، خلیل طاھر سندھو اور اوورسیز مسلم لیگی طاہرخان نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیزکا کلیدی کردار ہے،حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجودعوام دوست بجٹ پیش کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے،وزیراعظم اور وزیر خزانہ کوعوامی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں،حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کر دی ہے، آنے والے دنوں میں ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔ میاں مرغوب احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نوازکی قیادت اور کارکنان نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے، خلیل طاھرسندھو نے کہا مسلم لیگی قیادت نے ہمیشہ اقلیتوں کوحکومتی اداروں میں بھرپور نمائندگی دی۔