9 مئی واقعات: جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت
06-12-2023
(لاہور نیوز) 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی، ملزم راجہ دانش راولپنڈی کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے جی ایچ کیو حملے کے دوران بے شرمی کی تمام حدود پار کردیں، شرپسند راجہ دانش حملے کے دوران لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اکساتا رہا، خود بھی ڈنڈوں سے جی ایچ کیو کے مونوگرام کو توڑ کرجی ایچ کیو میں داخل ہو گیا۔ شرپسند نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید پتھراؤ بھی کیا، شرپسند پٹرول بم پھینکنے میں بھی صفِ اول میں رہا، قانون نافذ کرنے والے ادارے شر پسند کی گرفتاری کے لیے مُتحرِک ہیں۔