پنجاب کی نگران حکومت 4 ماہ کا بجٹ رواں ہفتے پیش کرے گی
06-12-2023
(لاہور نیوز) پنجاب کا آئندہ مالی سال کے چار ماہ کا بجٹ نگران حکومت کی جانب سے رواں ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، نئی ترقیاتی سکیمیں الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں چار ماہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 300 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جو پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں پر خرچ ہو گا، صحت کارڈ کیلئے 20 ارب روپے، غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والوں منصوبوں کیلئے 27 ارب روپے، زراعت کیلئے 20 ارب روپے، صحت اور تعلیم کیلئے کم ازکم 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سکول ایجوکیشن کیلئے 28 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 10ارب، سپیشل ایجوکیشن کیلئے 1 ارب روپے، اربن ڈویلپمنٹ کیلئے 12 ارب، صاف پانی اور سیوریج کے نکاس آب کی سکیموں کیلئے 7 ارب روپے، ٹرانسپورٹ کیلئے 6 ارب، ایمرجنسی سروسز کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔