روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

06-11-2023

(لاہور نیوز) روس سے تیل خریداری معاہدے کے بعد خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔

تفصیلات کےمطابق روسی جہاز" پیور پوائنٹ" 45 ہزار 142 میٹرک ٹن کروڈ آئل لے کر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا اور جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔