واجبات کی عدم ادائیگی پر مستعفی ہونیوالے ہاکی کوچ کیلئے اچھی خبر،آئندہ ہفتے پیسے ملنے کا امکان

06-11-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کے واجبات کی ادائیگی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات  کے مطابق ہیڈ کوچ کےواجبات سےمتعلق پاکستان  سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور (پاکستان ہاکی فیڈریشن) پی ایچ ایف کےمعاملات طے پا گئے،پی ایس بی سیگفریڈ ایکمین کےمعاوضےکا چیک پی ایچ ایف کےحوالےکرےگا۔ہیڈ کوچ ایک سال کےواجبات ادا نہ کیےجانےکی وجہ سےمستعفی ہوگئےتھے، انہوں  نے گزشتہ ماہ اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2026 تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں، ایکمین کے معاوضے کی ادائیگی پاکستان سپورٹس بورڈ کو کرنی تھی،تاہم  پی ایس بی اور پی ایچ ایف تنازع کی وجہ سےہیڈ کوچ کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب سیگفریڈ ایکمین کی کوچنگ کےلیےعمان سےمعاملات طے پارہےہیں۔