لاہور: میو ہسپتال میں دوگروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

06-11-2023

(لاہور نیوز) میوہسپتال کی ایمرجنسی میدان جنگ بن گئی، فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران شدید فائرنگ ہوئی،فائرنگ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 افراد  شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا، تاحال تصادم کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔