ایکسپورٹ فنانس سکیم کے غلط استعمال کا معاملہ،کارروائی شروع کردی گئی

06-11-2023

(ویب ڈیسک) کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے 6 گڈز ڈیکلریشن کے ذریعے ایکسپورٹ فنانس سکیم کی سہولت کے غلط استعمال اور ریونیو کی مد میں قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ڈائریکٹر پوسٹ کلئیرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے بتایا کہ ڈی جی پی سی اے کی ہدایات کی روشنی میں اس فراڈ میں ملوث میسرز فئیرڈیل ٹیکسٹائل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے  کہ ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ میسرز فیئرڈیل ٹیکسٹائل کراچی کی جانب سے ایکسپورٹ فنانس  سکیم کی سہولت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، جس پر پی سی اے افسران پر مشتمل آڈٹ ٹیم تشکیل دی گئی جس میں اے ڈی محمد سرفراز، اے او فہد اقبال اور اے او عمران حیدر شامل تھے۔