بجٹ میں فنکار برادری کیلئےرقم مختص کرنے کا معاملہ،اداکار عدنان صدیقی کا ردعمل جاری
06-11-2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بجٹ میں فنکاروں کیلئے رقم مختص کئے جانے کو بڑا قدم قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عدنان صدیقی کابجٹ میں فنکاروں کیلئے 3 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے پر کہنا تھا کہ بجٹ میں پہلی مرتبہ فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کیلئے رقم مختص ہونے سے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہاس رقم کا مختص ہونا فلم انڈسٹری اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک بڑا قدم ہے۔واضح رہے کہ حکومت کے مطابق اس رقم کے ذریعے پاکستان کے بیانیے، ورثے اور ثقافت کی ترویج میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔