کراچی کےکن لوگوں کا شعیب اختر پر احسان ہے؟فاسٹ باولر نے بڑی بات کہہ دی

06-11-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے مہاجروں کا ان پر بہت احسان ہے، اگر میں کراچی کیلئے کچھ کرسکا تو جان حاضر کردونگا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مہمان نوازی میں سندھیوں کی کوئی مثال نہیں جبکہ پختون کھانے مجھے بےحد پسند ہیں، فاسٹ بولر نے کہا کہ میرے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کیلئے کراچی آتا تھا تو دوستوں نے خوب مہمان نوازی کی، کراچی کے تقریباً ہر علاقے میں کھیلا اور جب حالات خراب ہوتے تھے تو میرے دوست مجھے لیکر آتے اور چھوڑنے جاتے تھے۔ شعیب اختر نے اعتراف کیا کہ مہاجروں کا ان پر بہت احسان ہے، اگر میں کراچی کیلئے کچھ کرسکا تو جان حاضر کردونگا۔ پنجاب میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کراچی میں پروفیشنل مینجنگ نوجوان ہیں، وہی ٹیلنٹ کو مینج کرسکتے ہیں، اگر ملک میں دونوں ملکر ساتھ چلیں تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔