کسی جماعت سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے: جاوید لطیف

06-11-2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر و سینئر رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا نو دس مئی کے واقعی کو ایک ماہ گزر گیا دیکھنا ہے کس نے اس سے کیا سیکھا، طاقت کے استعمال سے اگر پارٹیاں ختم ہوتیں تو آج پی پی پی اور مسلم لیگ ن ختم ہو چکی ہوتیں، اس واقعہ سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، نو دس مئی واقعات کی ذہن سازی کرنے والے لوگ کیسے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا نو دس مئی کے ثبوت اور حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں، ان کی ضمانتیں بھی ایسی ہیں کہ اگلے 25 روز کوئی نہیں پکڑ سکے گا، قوم سوال کر رہی ہے خدا کیلئے رحم کریں، سیاستدان اور دہشت گرد کے فرق کا علم ہونا چاہیے، چھوٹے چھوٹے گروپ بنانے سے ملک نہیں چلتا، وہ واشنگ مشین میں دھل کر یہ صاف نہیں ہو سکتے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوچیں نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں ہوں گی بڑی کرپشن پر سہولت ملے گی تو پھر عدلیہ پر کون اعتماد کرے گا، ایک ادارے میں ریٹائر ہونے والے اب کہیں کہ نواز شریف سے زیادتی ہوئی ہے پانامہ میں سزا دینا زیادتی ہے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا نواز شریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود انہیں چور ڈاکو کہا گیا، استحکام پارٹی پر بھی سچ بولنا ضروری ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ رہ کر انہوں کیا دیکھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف سے معافی مانگ کر ریڈ کارپٹ پر واپس لایا جائے۔ رہنما مسلم لیگ ن کہا اس ملک میں الیکشن وقت مقررہ پر ہونے چاہئیں، دہشت گردوں کی پاکستان میں جگہ نہیں ہونی چاہئے، نو مئی کے واقعات کے حقائق دفاعی ادارے بتائیں گے تو بہتر ہو گا، سارا سچ قوم کو بتانا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈیل صرف عوام سے ہوتی ہے ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، مسلم لیگ (ن) اپنے انتخابی نشان پر ہی الیکشن لڑے گی، سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کی آواز سنی جائے، قتل کی سزا ایک جیسی ہوتی ہے۔