وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت

06-11-2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ملتان جانے سے پہلے ماڈل ٹاؤن پہنچیں جہاں وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی۔ مشاورتی بیٹھک میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور معاون خصوصی عطاء تارڑ بھی شریک تھے جبکہ معاون خصوصی وزیراعظم ملک احمد خان بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ مشاورتی بیٹھک میں شہباز شریف نے بجٹ، مہنگائی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا اور مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کی۔