پی سی بی کی چار کرکٹ بورڈز کو دو طرفہ ون ڈے یا سہ ملکی سیریز کی پیشکش

06-11-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ورلڈ کپ سے پہلے چار کرکٹ بورڈز کو دو طرفہ ون ڈے یا سہ ملکی سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آسٹریلیا کرکٹ، نیوزی لینڈ کرکٹ، بنگلہ دیش بورڈ اور جنوبی افریقہ بورڈ سے رابطہ شروع کردیا، پی سی بی نے چاروں بورڈز کو اگست میں پاکستان آکر سہ ملکی یا دو طرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کیجانب سے چاروں بورڈز کو کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ایشیاء کی کنڈیشنز سے ہمکنار ہو جائیں، پاکستان آکر سہ ملکی یا دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلیں۔ پی سی بی چاروں بورڈز کی طرف سے مثبت جواب کے انتظار میں ہے تاہم تاحال کوئی جواب نہ آسکا، پی سی بی چاہتا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے پہلے تین یا پانچ ون ڈے میچز تیاری کے لئے مل سکیں۔