وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، دربار بی بی پاکدامن منصوبے کا جائزہ

06-11-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دربار حضرت بی بی پاکدامن کی تعمیر و توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے دربارحضرت بی بی پاکدامن کی عمارت کے نئے ڈیزائن میں مذہبی عقیدت و احترام کے رنگ کو نمایاں کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا دربارحضرت بی بی پاکدامن کی تعمیر و توسیع اور تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کو محرم الحرام سے قبل مکمل کیا جائے۔ دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دربارحضرت بی بی پاکدامن کے مرکزی گنبد کا سٹیل سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے، دربارحضرت بی بی پاکدامن میں ایک مرکزی گنبد اور تین چھوٹے گنبد عمارت کو مذہبی اور تاریخی تقدس عطا کریں گے، لکڑی اور ماربل کا کام تیزی سے جاری ہے- یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا حافظ آباد میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس، 3 ملزمان گرفتار معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کودربارحضرت بی بی پاکدامن کے پراجیکٹ کا ماڈل پیش کیا سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے دربارحضرت بی بی پاکدامن کے پراجیکٹ پر پیشرفت سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔