دو سے تین ہفتوں میں پی ٹی آئی سربراہ کیخلاف کارروائی کا آغاز ہو جائیگا: رانا ثناء
06-11-2023
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔
رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی، ساری منصوبہ بند ی زمان پارک میں کی گئی۔