ورلڈ یوتھ ٹیبل ٹینس مقابلے: پاکستان کی حور فواد کی زبردست کارکردگی

06-11-2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ یوتھ ٹیبل ٹینس کنٹینڈرز میں پاکستان کی حور فواد کی جانب سے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ، سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

ورلڈ یوتھ ٹیبل ٹینس کنٹینڈرز میں انڈر 15 مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کی حور فواد نے تیونس کے وسیم ایسد کے ساتھ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل مقابلے میں حور اور ایسد کی ٹیم کو پولینڈ کی جوڑی نے تین- ایک سے شکست دی۔ حور اور ایسد نے پہلا میچ 0-3، دوسرا 2-3 اور کوارٹر فائنل 3-1 سے جیتا تھا۔