کرکٹ ورلڈکپ کا شیڈول جلد آنے امکان، پاکستان کے میچز کہاں ہونگے؟

06-11-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا شیڈول اگلے 48 گھنٹوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی سی سی آفیشلز کے ساتھ کل میٹنگ شیڈول ہے، میٹنگ کے بعد پیر تک ورلڈکپ کا شیڈول جاری کر دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ چنئی میں ہونے کا امکان ہے، پاکستان کی جانب سے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان کا میچ چنئی میں رکھا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے باقی میچز بنگلورو اور کولکتہ میں ہونے کا امکان ہے، ناک آؤٹ سٹیج میں رسائی کے بعد پاکستان نریندرا مودی سٹیڈیم میں میچ کھیلے گا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 5 اکتوبرسے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا اور پاکستان نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے فائنل کے علاوہ احمد آباد میں کوئی بھی میچ نہیں کھیلے گا۔