سونے کی قیمتوں میں حیران کمی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا

06-10-2023

(ویب ڈیسک)مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ  سونے کی فی تولہ قیمت 2050 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 27 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10  گرام سونے کی قیمت بھی 1758 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 94 ہزار 830 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 1961 ڈالر فی اونس ہے۔