قازقستان سے لاہور کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنےکا اعلان

06-10-2023

(لاہور نیوز) قازقستان سے لاہور کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنےکا اعلان کر دیا گیا۔

قازقستانی سکیٹ ایئرلائن کی جولائی میں الماتے سے لاہور کے لیے دوطرفہ پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازوں کا آغاز 8 جولائی سے کیا جائے گا۔سکیٹ ایئرلائن ہفتہ وار دوطرفہ 2 پروازیں بدھ اور ہفتے کے روز آپریٹ کرے گی، سکیٹ ایئرلائن بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان کے لیے پروازوں کے آغاز کے سلسلے  میں لاہور ایئرپورٹ پر تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔