ورلڈ بیچ ریسلنگ،پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے چینی حریف کو زیر کردیا

06-10-2023

(ویب ڈیسک)ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے چینی حریف کو شکست دے کردوسرے مرحلے میں قدم رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور کے شہر کالانگ میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے جاری ہیں، پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے پہلے مقابلے میں چینی حریف کو 1-3 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔   واضح رہے کہ انعام بٹ نے 2018ء اولمپک میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں 2 طلائی تمغے جیتنے والے پہلے پہلوان ہیں، پاکستانی ریسلر ورلڈ بیچ گیمز میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں۔