ایشیا کپ پاک بھارت میچ کے بغیر کیسا ہوگا؟یونس خان نے بڑی بات کہہ دی

06-10-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے اگر پاک بھارت میچز نہیں ہوں گے تو کرکٹ میں کوئی مزہ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا  کہ مینٹور کو گراؤنڈ میں ہونا چاہیے اسی لیے میں کلب کرکٹ کھیلتا ہوں تاکہ نوجوانوں کو تجربہ دے سکوں، بڑی ٹیمیں ابھی بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہیں۔انہوں نےکہا کہ ایشیا کپ سے متعلق سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، اگربات نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ اگر پاک بھارت میچز نہیں ہوں گے تو کرکٹ میں کوئی مزہ نہیں ہے، اگر پاکستان اور بھارت کھیلتے ہیں تو سب کو فائدہ ہوگا۔