خواتین کے پی ایس ایل سے متعلق کرکٹر کائنات امتیاز کا ردعمل سامنے آگیا

06-10-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز نے کہا ہے کہ خواتین پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کو غیر ملکی کھلاڑیوں سے جدید کرکٹ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں کائنات امتیاز کا کہنا تھا کہ نمائشی میچز کا منعقد ہونا ایک اچھا اقدام تھا، خاص کر غیر ملکی کھلاڑیوں کا اس میں شرکت کرنا، ان سے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کے بارے میں سیکھنے کو ملا اور آنے والے خواتین کے پی ایس ایل سے ہماری کرکٹرز کا گیم بہتر ہوگا جو آئندہ سالوں میں ہمیں نظر آئے گا۔   انہوں نے کہا کہ خواتین کو قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بہت محنت کرنی  پڑتی ہے، سخت گرمی میں پریکٹس کرتے ہیں اور دن کھیلنے، کھانے پینے اور سونے میں ہی گزر جاتا ہے۔