دنیا میں زیادہ افراد شوگر کی بیماری میں کیسے مبتلا ہوجاتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی
06-10-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے شوگر کی مرض میں مبتلا ہونیکی وجہ بیان کردی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہناتھا کہ روز مرہ کی زندگی میں ہم اتنا مصروف ہوجاتے ہیں کہ خود کا خیال ہی نہیں رکھتے اور جسم کو بنیادی ضرورت پانی سے بھی محروم کر دیتے ہیں،تاہم پانی کا کم استعمال بھی آپ کو شوگر کا مریض بنا سکتا ہے جبکہ بعض لوگ سستی کی وجہ سے اور کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے کھانا یا تو چھوڑ دیتے ہیں یا پھر تاخیر سے کھاتے ہیں لیکن اس پر توجہ دینی کی ضرورت ہے کیونکہ کھانا چھوڑنا یا تاخیر سے کھانا بھی شوگر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی تناؤ ذیابیطس میں مبتلا ہونے کی سب سے بڑی اور اہم وجہ ہے، ٹینشن یا ذہنی تناؤ میں رہنے والوں کا شوگر لیول متاثر رہتا ہے اور یوں وہ مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔