کولیسٹرول کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں اس خوراک کا استعمال کریں

06-10-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے ناشتے میں استعمال کی جانیوالی خوراک بتا دی۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بعض غذائیں اپنا کر کولیسٹرول کم کیا جاسکتا ہے،دلیہ ایک طاقتور غذا ہے اسے ناشتے کا حصہ بنایا جاسکتا ہے کیونکہ  یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں حرارے کم ہوتے ہیں لیکن ریشوں (فائبر) کی وجہ سے یہ پورے جسم کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کئی سائنسی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ دلیہ  کولیسٹرول کم کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔   اسی طرح دہی میں کئی ایسےاجزا  ہیں جو کولیسٹرول گھٹانے میں مددگار ہوتے ہیں، اس کے علاوہ  سٹرابری اور بلیو بیری بھی کولیسٹرول کم کرتی ہیں۔ انہیں دہی میں ڈال کر کھانے سے تاثیر بڑھ جاتی ہے اور کئی امراض کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔