سعیدہ امتیاز کو کیسے شوہر کی تلاش ہے؟اداکارہ نے خوبیاں بیان کردیں
06-10-2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز نے سوشل میڈیا پر اپنے مطلوبہ شوہر سے متعلق خوبیاں بیان کردیں۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ سعیدہ امتیاز کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہمیری بڑی بہن نے کہا ایسے آدمی سے شادی کرو جو واقعی نرم دل ہو۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں نے اپنی بہن سے کہا میں اس شخص سے شادی کروں گی جو سگریٹ اور شراب نہ پیتا ہو۔سعیدہ امتیاز نے ساتھ ہی خواتین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ کبھی بھی کم پر راضی نہ ہوں اور سمجھوتا نہ کریں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس نے خوب واویلا مچایا، تاہم اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔