شاہینوں کا اگلا ہدف کیا ہے؟قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا

06-10-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ میرا ہدف بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ جیتنا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ لیگ  سپنر یاسر شاہ بھی پلان کا حصہ ہیں، جسکی بھی ٹیم میں جگہ بنتی ہوگی اسے موقع فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشنز  سپن باولنگ کیلیے سازگار ہونگی، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی  سپنرز ان کے بلے بازوں  کیلیے پریشانیاں پیدا کریں۔ لاہور کی سخت گرمی میں ٹریننگ سے  سپنرز کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی پر ورک لوڈ کے سوال پر ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کاؤنٹی اور لیگز کھیل رہے ہیں، پیسر سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ورک لوڈ پر نظر رکھتے ہیں،کھلاڑیوں کی مہارت اور فٹنس دونوں پر توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے۔