منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے برلن میں سیر سپاٹے
06-10-2023
(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی نے اپنی اہلیہ اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کے ہمراہ برلن میں سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کردیں۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر فنکاروں کی جوڑی منظر صہبائی اور ثمینہ احمد ان دنوں جرمنی کے شہر برلن میں موجود ہیں، جہاں سے انہوں نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔منظر صہبائی نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’برلن کے گرد و نواح سے، پریوں کی کہانی کا سفر‘ جبکہ ایک اور کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اپنے گھر کے سامنے، ثمینہ‘، ساتھ ہی دل والے ایموجی سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منظر صہبانی ساتھی اداکاہ ثمینہ احمد کیساتھ 4 اپریل 2020 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔