پرویز الہٰی کو جیل میں علاج کی سہولت نہ دینے پر سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب
06-10-2023
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے علاج اور جیل میں سہولیات کیلئے 2 درخواستیں دائر کر دیں، جس پر اینٹی کرپشن عدالت نے سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کر لیا۔
پرویز الہٰی کی درخواست پر اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے سماعت کی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل رانا انتظار نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی بیمار ہیں ان کو علاج کی سہولت نہیں مل رہی۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ چودھری پرویز الہٰی سابق وزیر اعلیٰ ہیں، ان کو جیل میں علاج کی بہتر سہولیات دی جائیں، سابق وزیر اعلیٰ ہونے کے باعث انہیں جیل میں بی کلاس کی سہولت بھی دی جائے۔ اینٹی کرپشن عدالت نے دلائل سننے کے بعد سپرنٹنڈنٹ سے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔