پنجاب میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال

06-10-2023

(لاہور نیوز) امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد پنجاب میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب حکومت نے بھی فوجی دستوں کو واپس بھیجنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔  پنجاب کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستے 9 مئی کے واقعات کے بعد تعینات کیے گئے تھے، امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے،  فوجی دستوں کو فوری واپس بلایا جائے۔ واضح رہے پنجاب میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر فوج کو طلب کیا گیا تھا، صوبے میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو ہوا تھا۔