ایچ ای سی کا بجٹ 700 ارب روپے ہونا چاہیے، اساتذہ
06-10-2023
(لاہور نیوز) اساتذہ جامعات کے مجوزہ بجٹ سے مایوس ہیں۔ ان کا کہنا ہے ایچ ای سی کا بجٹ 700 ارب روپے ہونا چاہیے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کر دیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مجموعی بجٹ 135 ارب روپے مختص، جاریہ بجٹ 65 ارب روپے ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا گیا مگر ریکرنٹ گرانٹ 3 سال سے 65 ارب روپے ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد مگسی کا کہنا ہے کہ جاریہ بجٹ میں اضافہ نہ ہونے سے جامعات کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد مگسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس مالی سال کا 5 فیصد بجٹ تاحال جاری نہیں کیا۔