حمائمہ ملک کا ذاتی زندگی کے مختلف گوشوں سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ

06-10-2023

(ویب ڈیسک) حمائمہ ملک نے ذاتی زندگی کے مختلف گوشوں سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستانی ڈراموں اور پھر بالی ووڈ اور 2022 میں پاکستان کی کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ حمائمہ ملک اب کچھ مختلف انداز میں دکھائی دیں گی۔ پاکستان کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک اپنے بھائی فیروز خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یوٹیوب چینل کے ذریعے مداحوں کو اپنی زندگی کی ذاتی تجربات کو شیئر کریں گی۔ حمائمہ ملک جلد اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنی زندگی کے ان پہلوؤں اور گوشوں سے پردہ اٹھائیں گی کہ جو ان کے چاہنے والے اداکارہ کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی زندگی کی ذاتی کہانیوں، پہلوؤں اور تجربات کو شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل حمائمہ ملک کے بھائی فیروز خان نے بھی اپنے یوٹیوب چینل کو لانچ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی پہلی ویڈیو ایک ریپ میوزک کی شیئر کی تھی۔