حیدر علی کی انوکھے انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

06-10-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے بیٹر حیدر علی کی انگلش کاؤنٹی کے دوران انوکھے انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وکٹ کیپر کی حاضر دماغی اور اپنی لاپرواہی کی وجہ سے حیدرعلی وکٹ گنوا بیٹھے، انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں حیدرعلی کے انوکھے انداز میں سٹمپ آؤٹ پر شائقین بھی ششدر رہ گئے۔ ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی بیٹر نے 48 رن بنائے اور وکٹ گنوا بیٹھے، کریز پر اپنے 34 گیندوں کے قیام کے دوران حیدر علی نے چار چوکے اور دو چھکے لگا کر اپنی پاور ہٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا، ڈربی شائر کو کھیل میں برقرار رکھنے میں ان کا تعاون اہم تھا، کاؤنٹی پلیئر ریس اور حیدر علی کی طرف سے فراہم کردہ مضبوط اوپننگ پلیٹ فارم نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا تھا۔