بجٹ : فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فنانس فنڈ کیلئے 3 ارب روپے مختص

06-10-2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراطلاعات  نے اپنے ایک  ٹویٹ میں بتایا کہ  پہلی بار فلم فنانس فنڈ کے لیے دو ارب اور فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ( بجٹ میں) ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اقدامات فلمی صنعت  کی ترقی اور قومی فن کاروں کی بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کی بدولت فلموں کے ذریعے پاکستان کے بیانیے، ورثے ، ثقافت کی ترویج اور سکرین ٹورازم کی ترقی میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔