پی ٹی آئی سربراہ سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع

06-10-2023

(ویب ڈیسک) وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے ہولناک واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

جمعہ کی شام پارلیمنٹ کے باہر میڈیا نمائندوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ مکمل طور پر تربیت یافتہ دہشتگردوں نے، جن کے پاس اسلحہ تھا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے شہداء کی یادگار کو نشانہ بنایا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔