سی ایس ایس 2022 کے فائنل نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 1.85 فیصد رہا

06-10-2023

(ویب ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022 کے فائنل نتائج کا اعلان کر دیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کے مطابق سنٹرل سپیریئرسروس ( سی ایس ایس ) کے 2022 کے امتحان میں مجموعی طور پر 237 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج میں 393 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جس کا اعلان گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا تھا۔ سی ایس ایس کے امتحان میں 20262 امیدوار شریک ہوئے تھے جن میں سے 146 مرد اور 91 خواتین امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، یوں کامیابی کا تناسب صرف 1.85 فیصد رہا۔ کامیاب سرفہرست 10 امیدواروں میں طلحہ رفیق، یاسر بلال، احمد حسن چٹھہ، محمد اویس سلطان، نعمان حفیظ، عائشہ ناصر، بریرہ بلو، حرا احسن، نور محمد اور علینہ شکیل ناگرہ شامل ہیں۔