کیا وہاب ریاض الیکشن لڑنے جا رہےہیں؟فاسٹ باولر کا ردعمل سامنے آگیا

06-09-2023

(ویب ڈیسک) نگران پنجاب حکومت کے مشیر برائے کھیل فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ان کا باقاعدہ الیکشن لڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ موقع ملا تو اس میدان ( سیاست ) میں بھی صلاحیتیں دکھاؤں گا مگر اب میراایم پی اے اور ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں پسند ناپسند شروع سے چلتی آرہی ہے، کرکٹر کو اس وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس بنیاد پر د کسی بھی کرکٹر کا راستہ  روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرشعبے کو ٹھیک کرنے کے لیے حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہم سب کو مل کر ذمہ داری لینی ہوگی۔